12 دسمبر، 2015، 11:55 AM

یمن میں سعودی عربکی دانستہ طور پر اسکولوں اور اسپتالوں پربمباری

یمن میں سعودی عربکی دانستہ طور پر اسکولوں اور اسپتالوں پربمباری

حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں بمباری کے دوران اسکولوں اور اسپتالوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں بمباری کے دوران اسکولوں اور اسپتالوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں میں سے تقریباً 250 تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔یمن میں جاری سعودی عرب کی مجرمانہ بربریت اور جارحیت کے کم سے کم چھ ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔سعودی عرب نےفضائی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور درجنوں اسپتالوں کو بھی ویران کردیا ۔
 گذشتہ ماہ برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باقاعدہ تحقیقات کرنی ہوں گی۔ایک نئی رپورٹ میں ایمینسٹی نے امریکہ اور برطانیہ پر پھر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا عمل معطل کر دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار یمن میں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

News ID 1860242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha